بین الاقوامی جوہری معاہدے سے اقتصادی فوائد حاصل نہ ہوئے تو اس سے الگ ہوجائیں گے،ایران

ہفتہ 24 فروری 2018 16:00

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) ایران نے کہا ہے کہ اگر اسے بین الاقوامی جوہری معاہدے سے مطلوبہ اقتصادی فوائد حاصل نہ ہوئے تو وہ اس سے الگ ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اگر ایران کو جوہری معاہدے سے اقتصادی فوائد حاصل نہ ہوئے اور بڑے بینکوں نے تہران کے ساتھ معاملات سے گریز کا سلسلہ جاری رکھا تو ان کا ملک 2015ء کے جوہری معاہدے سے دست بردار ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ جولائی 2015 میں ایران اور6 بڑی طاقتوں برطانیہ ، چین ، فرانس ، جرمنی ، روس اور امریکہ کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایران کو پابند بنایا گیا کہ وہ اقتصادی پابندیوں کو اٹھائے جانے کے مقابل اپنے جوہری پروگرام میں کمی کرے گا۔ادھر اقوام متحدہ کے جوہری توانائی ادارے کے مطابق ایران 2015 ء کے بین الاقوامی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے اپنے جوہری پروگرام کو محدود کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :