Live Updates

بیوروکریٹ احد چیمہ پرکتنے ارب روپےکرپشن کا الزام ہے، عمران خان

بیوروکریسی کا گارڈ فادرفواد حسن فواد ہے،احدچیمہ کی گرفتاری کے بعدہڑتالیں اور پوسٹروں کی مہم شروع کی گئی،سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں رولنگ دی کہ ادارے مفلوج ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی کی پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 24 فروری 2018 15:54

بیوروکریٹ احد چیمہ پرکتنے ارب روپےکرپشن کا الزام ہے، عمران خان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 فروری 2018ء) : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بیوروکریٹ احد چیمہ پر14ارب کرپشن کاالزام ہے، بیوروکریسی کاگارڈفادرفواد حسن فوادہے،احدچیمہ کی گرفتاری کے بعدہڑتالیں اور پوسٹروں کی مہم شروع کی گئی،سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں رولنگ دی کہ ادارے مفلوج ہیں۔انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 4ارب کا شوکت خانم ہسپتال بنا ہے ۔

ایک بیوروکریٹ پر14ارب کرپشن کاکیس ہے۔یہ توابھی چھوٹا افسر ہے۔انہوں نے کہاکہ احدچیمہ کی گرفتاری کے بعدہڑتالیں اور پوسٹروں کی مہم شروع کی گئی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ نے پاناماکیس میں رولنگ دی تھی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سارے ادارے مفلوج ہیں۔اس کومافیا اس لیے کہاکہ انہوں نے اداروں کوکنٹرول کرلیا ہے۔ان اداروں پربیوروکریٹس بٹھا دیے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی کاگارڈفادرفواد حسن فوادہے۔

اس طرح آفتاب سلطان جس کوآئی بی پربٹھا دیا ہے، اسی طرح قمرزمان جوپہلا ڈی جی نیب تھا۔انہوں نے حدیبیہ پیپرزمیں ان کوسہولت فراہم کی۔انہوں نے کہاکہ سعید احمدجس کے بارے میں اسحاق ڈار نے کہاکہ وہ منی لانڈرنگ کرتا تھا۔ظفرحجازی جس پرکرپشن کے الزامات ہیں۔ان سب کے ساتھ شہبازشریف کرپشن کرتا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات