تیز رفتار گاڑی نے راہگیر خاتون کو کچل ڈا لا، موقع پر ہی جاں بحق

ہفتہ 24 فروری 2018 15:50

سرگودھا۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) خوشاب روڈ پر ریمونٹ ڈپو کے قریب راہگیر خاتون کو ایک تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا ،جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نالاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

راہگیر خاتون کی موت کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ فیکٹری ایریا ء موقع پر پہنچ گئی اورنعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودہا پہنچا دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ پولیس نے اسکی امانتاً تدفین کے بعد فرار ہونے والے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :