دو خواتین سمیت 3ملزمان گرفتار،تین کلو سے زائد چرس سمیت کار برآمد

ہفتہ 24 فروری 2018 15:50

سرگودھا۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) بھیرہ انٹر چینج پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معصوم بچوں کی آڑ میں چرس سمگل کرتے ہوئے دوخواتین سمیت تین ملزمان کوگرفتارکرلیا اور تین کلو سے زائد چرس سمیت لاکھوں روپے مالیت کی کار بھی برآمدکرلی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پرموٹروے انٹرچینجز اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں پر چیکنگ کرتے ہوئے انچارج ناکہ جات سب انسپکٹر مظہر اقبال گوندل نے مخبر کی اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ بھیرہ انٹرچینج پر چیکنگ کے دوران دوعورتیں کو تین معصوم بچوں کے ہمراہ بذریعہ لیڈی پولیس چیک کرنے پرملزمہ مسماة شازہ بی بی بیوہ شہرزاد اور گلناز زوجہ مشتاق معصوم بچوں کے بیگ میں چرس چھپا کر سمگل کررہی تھیں چرس سمگل کرنے پر ملزمہ شازیہ بی بی اور گلناز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح دوران ِچیکنگ پشاور کے رہائشی سلیم خان ولد گل رحمن کے قبضہ سے چرس1200گرام برآمد کرکے ملزم کے خلاف الگ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں ویگووال ٹول پلازہ پر بذریعہ سمارٹ وہیکل ویریفیکشن سسٹم چیکنگ کے دوران 2005سے تھانہ قادر پوراں ضلع ملتان سے چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کی کار نمبر ی LZC-2078برآمد ہوئی کار میں سوار ملزم محمد سرور وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر) محمد سہیل چوہدری نے انچارج ناکہ جات سب انسپکٹر مظہر اقبال گوندل اور انکی ٹیم کواچھی کارروائی کرنے پر شاباش دی ہے۔

متعلقہ عنوان :