سعودی حکام نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروںکا پتا چلا لیا

ہفتہ 24 فروری 2018 15:40

سعودی حکام نے  قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروںکا پتا چلا لیا
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) سعودی حکام نے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران مختلف موبائل مارکیٹوںپر چھاپوں کے دوران قانون کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروںکا پتا چلا لیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت محنت و سماجی بہبود کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 30 روز کے دوران تفتیشی ٹیموں نے ملک کے مختلف علاقوں میں 6927 کمپیوٹر اور موبائل مارکیٹوں پر چھاپے مارے ۔ وزارت کے ترجمان خالد ابا الخیل نے بتایا کہ تفتیش سے پتہ چلا کہ 6493 تجارتی ادارے قوانین کے پابند اور 434ادارے پابندی نہیں کررہے ۔ انھوں نے کہا کہ قوانین کی پابندی کرنے والوں کا تناسب 94فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :