سعودی عرب میں رماح شویہ روڈ پر 2گاڑیوں میں ٹکر سے 7 افراد ہلاک

ہفتہ 24 فروری 2018 15:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) سعودی عرب میں رماح شویہ روڈ پر 2گاڑیوں میں ٹکر سے 7 افراد ہلاک ہوگئے، دونوں گاڑیاں جل کر تباہ ہوگئیں،مرنے والوں میں سے 5 افراد ایک اور 2مرد و خواتین دوسری گاڑی میں سوار تھے۔

(جاری ہے)

رماح کمشنری کے سیکیورٹی اہلکاروں ہلال احمر اور شہری دفاع کے افسران نے جائے وقوعہ پہنچ کر مطلوبہ کارروائی انجام دی۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق رماح شویہ روڈ ریاض ، کویت ، حفر الباطن اور حدود شمالیہ کو ایک دوسرے سے جوڑتی ہے۔یہ سنگل لائن اور مرمت کی محتاج ہے، اس روڈ پر خوفناک حادثات معمول بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :