سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کی سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے بارش کے دوران گھروں میں رہنے کی اپیل

ہفتہ 24 فروری 2018 15:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ شدید بارش کے عالم میں گھروں سے انتہائی ضرورت کے وقت ہی نکلیں ،گاڑی چلاتے وقت غیر معمولی طور پر محتاط رہیں ، بجلی کے تاروںسے دور رہیں، گرج چمک کے دوران موبائل کا استعمال نہ کریں اس کے علاوہ کھلے مقامات اور درختوں کے آس پاس جانے سے گریز کریں۔

(جاری ہے)

شہری دفاع کے ترجمان محمد الحمادی نے اپنے ایک بیان میں تمام سعودی اور مقیم غیر ملکی افراد سے اپیل کی کہ وہ بارش کے دوران سلامتی کی ہدایات اور تدابیر کی پابندی کریں۔ بسا اوقات سیلاب کسی ایسی جگہ سے حصار میں لے لیتا ہے جہاں بارش نہیں ہوئی ہوتی، پہاڑوں پر ہونے والی بارش کا پانی نشیب کا رخ اختیار کرکے نشیبی مقامات سے گزرنے والوں کی ہلاکت کا باعث بن جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں آج ( اتوار) تک مختلف علاقوں خصوصاً ریاض میں موسم غیر مستحکم رہیگا۔

متعلقہ عنوان :