ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ، ایف سی بلوچستان کی کارروائیوں میں ایک دہشت گرد ہلاک ، 11مشتبہ افراد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد

ہفتہ 24 فروری 2018 15:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، اس دوران ہفتہ کو ایف سی بلوچستان نے مختلف کارروائیوں میں ایک دہشت گرد کو ہلاک ، 11مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ایف سی بلوچستان نے خفیہ اطلاع پر کوئٹہ ، شیرازی، سنی سبی اورکھاہان میں کارروائی کی اس کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ 11مشتبہ افراد گرفتار کرلئے، اس دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا جس میں آر پی جی راکٹس، سب مشین گنز شامل ہیں۔کارروائی کے دوران بارودی سرنگیں ، دھماکہ خیز مواد اور گولیاں برآمد کی گئی۔