ہمیں فلموںمیں نئے موضوعات کے چنائو کی ضرورت ہے، غلام محی الدین

ہفتہ 24 فروری 2018 15:20

لاہور۔24 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء)نامورہیرواداکار غلام محی الدین نے کہاہے کہ اب ہمیں فلموںمیں نئے موضوعات کے چنائو کی ضرورت ہے‘ انہوں نے کہا کہ اب فلم دیکھنے والا دنیا بھر کی فلموںسے باخبرہے اور اسے بیوقوف نہیں سمجھنا چاہئے‘ اب ہمیں روایتی اورعام ڈگرکی فلمیں بنانے کی بجائے اپنے دیگر معاشی وسماجی اور معاشرتی مسائل پر مبنی فلمی کہانیوںکی ضرورت ہے‘اس کیلئے رائٹر وہدایتکار اورپروڈیوسر کا اشتراک ضروری ہے‘ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان اچھی فلمیں بنا رہے ہیں مگر ابھی مزیدمحنت کرنے کی ضرورت ہے‘ اس وقت فلم کی تفریح کو معیاری بنانے کی اشدضرورت ہے‘ غلام محی الدین فلم انڈسٹری میں 30 سال سے کام کررہے ہیں اوروہ آج بھی فلموں کی بہتری کے حوالے سے پرجوش رہتے ہیں۔