جے یو آئی کی جانب سے مدارس کے خلاف سازشوں، پینے کے پانی کی قلت، بجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ اور سماجی برائیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
ہفتہ 24 فروری 2018 15:10
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء ے اسلام ضلع جیکب آباد کی جانب سے مدارس کے خلاف سازشوں، عوام کے بنیادی مسائل پینے کے پانی کی عدم فراہمی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ،صفائی نہ ہونے اور سماجی برائیوں کے خلاف جامعہ شیراز گڑہی خیروسے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری، مولانا خالق داد بروہی، مولانا عبدالجبار رند، مولانا سلیم اللہ، حاجی عباس بلوچ، مولانا محمد جان، مولانا جمال مصطفی تنیو، عبدالباسط بروہی، اسداللہ حیدری اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی جلوس نکالا گیا، جلوس میںسینکڑوں مظاہریں کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جن پر مدارس کے خلاف سازشیںبندکرو، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ بند کرو، پینے کا پانی فراہم کرو، سماجی برائیاں ختم کرو جیسے نعرے لکھے ہوئے تھے بڑی تعداد میں مظاہرین شہر کے مختلف راستوں پر مارچ کرتے ہوئے عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے شدید نعریبازی کی بعد میں مظاہرین شہر کے اہم شاہی بازار اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا ، اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے وفاق المدارس سے کئے گئے معاہدے کے خلاف مدارس کے لیے نئے 12 صفحات پرمشتمل فارم بھرنے کے لیے حراساں کیا جا رہا ہے جس میں غیر ضروری اور نا مناسب شقیں شامل کر کے بدنیتی کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں سے سندھ میں پیپلزپارٹی حکومت کر رہی ہے لیکن عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہو سکے، پینے کے پانی کی عدم فراہمی بدبودار اور آرسنک سے بھرا ہوا پانی استعمال کرنے سے غریب آدمی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے کاروبار کو نقصان ہورہا ہے، صفائی نہ ہونے سے راستے گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکے ہیں، سماجی برایوں سے نوجواں طبقہ بے راہ روی کی طرف جا رہا ہے، سرکاری اسپتالوں میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، تعلیم تباہ ہو چکی ہے، مہا کرپشن کے باعث اربوں روپے ہڑپ کئے جا چکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ مدارس اور مساجد کے خلاف سازشیں بند کی جائیں،سندھ حکومت اور مدارس کے درمیان معاہدے پر عمل کیا جائے، صاف اور میٹھے پانی کی فراہمی، بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ، تعلیم اور صحت میں سہولیات، سماجی برائیوں کے خاتمے اور کرپشن میں ملوث ملزماں کے خلاف نیب کاروائی کر کے عوام کو امن اور سکون کی زندگی بسر کرنی دی جائے۔
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.