قطری سفارت کار اسرائیل کے 20 خفیہ دوروں کا انکشاف

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

دوحہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) خلیجی ریاست قطر کے اسرائیل کے ساتھ براہ راست کسی قسم کے تعلقات قائم نہیں بلکہ قطر صہیونی ریاست کے سخت خلاف ہونے کا دعوی کرتا ہے مگرحال ہی میں قطری سفارت کار نے دونوں ملکوں کے درمیان جاری خفیہ مراسم کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق حال ہی میں غزہ سے نکالے گئے قطری سفارت کار دوحہ کے فلسطین کے لیے مندوب محمد المعادی نے انکشاف کیا کہ سنہ 2014 کے بعد انہوں نے اسرائیل کے 20 خفیہ دورے کیے۔

(جاری ہے)

العمادی کا کہنا تھا کہ ان کے اسرائیل کے تمام دورے اب تک خفیہ رہے ہیں۔قطری سفارت کار نے اعتراف کیا کہ ان کے ملک کی طرف سے غزہ کی پٹی کو دی جانے والی امداد کا مقصد اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ کو ٹالنا ہے اور دونوں قوموں کو فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کی سلامتی کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔خیال رے کہ محمد العمادی حال ہی میں غزہ کے دورے پرآئے جہاں شہریوں نے ان کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے ان پر جوتے پھینکے تھے۔مشتعل مظاہرین نے قطری پرچم اتار پھینکا، امیر قطر کی تصاویر پھاڑ ڈالیں اور محمد العمادی کو زمین پر گرا دیا۔ موقع پر موجود سیکیورٹی اہلکار بھی انہیں تحفظ فراہم نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :