احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے بیوروکریٹس پر نیب کا خوف طاری

نیب نے پنجاب کے کئی ترقیاتی منصوبوں کی فائلیں کھول لیں

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے بیوروکریٹس پر نیب کا خوف طاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے بیوروکریٹس پر نیب کا خوف طاری ہونے لگا ‘ قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے کئی ترقیاتی منصوبوں کی فائلیں کھول لی ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ے مطابق احد چیمہ کی گرفتاری پر بیوروکریٹس کیوں بوکھلاہٹ شکار ہوگئے، کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کی فائلیں کھلنے پر بیوروکریسی پر نیب کا خوف طاری ہے، ملتان میٹرو بس منصوبے پر بھی نیب میں انکوائری جاری ہے، کمشنراسداللہ خان ایم ڈی ملتان میٹرو بس پراجیکٹ کے سربراہ تھے راولپنڈی میٹروبس پراجیکٹ کی فائل بھی نیب نے کھول لی ہے، پنجاب کے موجودہ چیف سیکرٹری زاہد سعید اس منصوبے کے انچارج تھے، روالپنڈی میٹروبس میں اضافی فنڈز کی منظوری کے معاملات پر انکوائری جاری ہے، پنجاب سپورٹس فیسٹیول میں مبینہ طور پر اربوں کی کرپشن پر ڈی جی سپورٹس عثمان انور کے خلاف نیب نے فائل کھول رکھی ہے خوشحال پاکستان پراجیکٹ کے متعلق بھی نیب میں انکوائری چل رہی ہے، سیکرٹری پی اینڈ ڈی افتخار علی سے اس منصوبے کے لیے جاری ہونے والے فنڈز کا ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :