ایف سی کا آپریشن ،ایک دہشت گرد ہلاک، 11دہشت گرد گرفتار ،آئی ایس پی آر

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) فرنٹیئر کانسٹیلری(ایف سی) بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقے کاہان میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیاجبکہ 11دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملک بھر میں آپریشن رد الفساد کامیابی سے جاری ہے، فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان نے کوئٹہ کے علاقہ کاہان میں آپریشن کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ گیارہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔