Live Updates

عمران خان کو آئندہ الیکشن میں بھی کچھ بھی نہیں ملے گا، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر ایک ماہ جیل میں ہوں گے ، نواز شریف اور اسحاق ڈار کے دونوں صاحبزادوں کو عدم حاضری پر سزا ہو گی، نواز شریف کی ملکی و غیر ملکی جائیداد قرقی کا حکم اسی ماہ سنایا جائے گا

پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سردار لطیف کھوسہ کی پیشگوئیاں

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) سابق گورنر پنجاب اور پیپلز پارٹی کے سینئررہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن(ر)صفدر ایک ماہ جیل میں ہوں گے ، نواز شریف اور اسحاق ڈار کے دونوں صاحبزادوں کو عدم حاضری پر سزا ہو گی، نواز شریف کی ملکی و غیر ملکی جائیداد قرقی کا حکم اسی ماہ سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اپنے بیان میں سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان نے دھرنے کے وقت ریحام خان اور الیکشن کے وقت پیرنی سے شادی کرلی، عمران خان کو آئندہ الیکشن میں بھی کچھ بھی نہیں ملے گا، سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور دامادکیپٹن(ر)صفدر ایک ماہ جیل میں ہوں گے، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے دونوں صاحبزادوں کو عدم حاضری پر سزا ہو گی، نواز شریف کی ملکی اور غیر ملکی جائیداد قرقی کا حکم اسی ماہ سنایا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات