بھارتی فوج کی پھر ایل او سی پر نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ‘ایک شہری شہیداور 3 زخمی

پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی ‘شہریوں کو نشانہ بنانے والی چوکی کو نشانہ بنایا گیا

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

نکیال/راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) بھارتی فوج کی ایل او سی پر نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ سے ایک شہری شہیداور 3 زخمی ہو گئے ،پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی میں شہریوں کو نشانہ بنانے والی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بھارت فوج نے کنٹرول لائن پر نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہری فاروق شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ بھارتی فوج نے ایل او سی سے 1200 میٹردور تھرٹی نڑ گائوں کو نشانہ بنایا گیا ، زخمیوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نکیال منتقل کردیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس میں شہریوں کو نشانہ بنانے والی بھارتی چوکی کو نشانہ بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :