عراقی فوج نے کسی بھی فورس کو کرکوک کے نزدیک آنے سے خبردار کر دیا

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) عراقی فوج کے سیکنڈ اسپیشل آپریشنز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل معن السعدی نے داعش تنظیم یا علاحدگی پسندوں(پیشمرگہ فورسز) کو کرکوک شہر کے نزدیک آنے سے خبردار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق انہوں نے کہا کہ عراقی فوج شہر کے اطراف میں نزدیک آنے والی کسی بھی فورس کو کچل کر رکھ دے گی۔السعدی نے باور کرایا کہ کرکوک شہر میں سکیورٹی کی صورت حال کنٹرول میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کرکوک میں داعش کے عناصر کی موجودگی کی تردید کی۔دوسری جانب عراق میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ کا کہنا ہے کہ موصل شہر کو داعش تنظیم سے واپس لینے کے دوران لڑائی میں سیکڑوں بچے زخمی ہوئے جن کو مناسب طور پر علاج کی سہولت نہیں مل سکی۔مذکورہ بچوں کے اہل خانہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان بچوں کو مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ موصل شہر میں بچوں کی تعداد 8 لاکھ کے قریب ہے۔ یہ تمام بچے کسی نہ کسی صورت میں طبی ، جسمانی یا نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں۔

متعلقہ عنوان :