یمن، تعز کے محاذ پرسرکاری فوج کے حملے میں 30 باغی ہلاک

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) یمن کی تعز گورنری میں سرکاری فوج نے ایک کارروائی کے دوران تزویراتی اہمیت کے حامل علاے تل لوزم میں ایران نواز حوثی باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران کم سے 30 جنگجو ہلاک کردیئے۔ سرکاری فوج نے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچانے کے بعد اس علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

یمنی فوج کے بریگیڈ 22 کے سربراہ بریگیڈیئر صادق سرحان نے بتایا کہ عرب اتحادی فوج کی معاونت اور عوامی مزاحمتی ملیشیا کی کوششوں سے سرکاری فوج نے تلہ الوزم کو باغیوں سے چھڑا لیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تل لوزم میں باغیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائی کے دوران 30 باغیوں کو ہلاک کردیا گیا جب کہ بڑی تعداد میں باغی زخمی ہوئے ہیں۔بریگیڈیئرسرحان نے بتایا کہ تلہ لوزام تزویراتی اہمیت کا حامل مقام ہے اور اس کے چھن جانے سیحوثی باغیوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ توپ خانے کے ذریعے کی گئی کارروائی میں حوثیوں کیPMP فوجی گاڑی بھی تباہ کردی۔

متعلقہ عنوان :