تاجروں کے الیکشن میں مخالفین کو اپنی حیثیت ہو جائے گا‘ میرا جینا مرنا تاجروں کے لیے ہے ‘تاجروں کیخلاف استعمال ہونے والی قوتوں کے خلاف ہر فورم پر جنگ لڑوں گا

چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کی تاجروں سے بات چیت

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران وصدر مرکزی انجمن تاجران میرپور چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ تاجروں کے الیکشن میں مخالفین کو اپنی حثیت ہو جائے گا ۔میرا جینا مرنا تاجروں کے لیے ہے ۔تاجروں کے خلاف استعمال ہونے والی قوتوں کے خلاف ہر فورم پر جنگ لڑوں گا ۔90فصید تاجر برادری ہمارے قافلے میں شامل ہے ۔

الیکشن میں دودھ اور پانی الگ ہوجائے گا۔میرپور شہر کے مسائل اور تاجر برادری کے حقوق کی جنگ جاری رکھوں گا ۔حکومت کو پراپرٹی ٹیکس ختم کرنا پڑے گا ۔آل آزاد کشمیہر انجمن تاجران کے اہم اجلاس میں پراپرٹی ٹیکس کے حوالے سے وزیر حکومت چوہدری محمد سعید نے ایک ماہ کا ٹائم لیا ہے ۔پوری امید ہے کہ حکومت پراپرٹی ٹیکس کو ختم کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے گی ۔

(جاری ہے)

تاجر برادری کرایہ داری کے مسائل سے دوچارہے ۔صرافہ یونین نانگی سمیت پورے شہر میں تاجروں کو کرایہ داری کے مسائل ہیں حکومت کرایہ داروں کی سہولت کے لیے اسمبلی میں بل منظور کرے ۔ان خیالات کا ظہار انہوں نے ساجد پلازہ میں کاروباری سنٹر تھری سٹار ٹریولز اینڈ ٹورازم کے افتتاح کے موقع پر تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔میزبان ملک سلیم ،شرجیل احمد کے علاوہ نوید ظفر کھٹانہ ،راجہ فضل الرحمن ،عامر روف ،آفتاب اصغر ،عماد یاسین ،راحیل احمد،حمزہ سلیم ،محمد عالم کھٹانہ ،راجہ یاسین خان ایڈووکیٹ کے علاوہ ساجد پلازہ کے درجنوں تاجروں نے چوہدری محمد نعیم اور اُن کے ہمراہ نائب صدر پیرے شاہ غازی مارکیٹ شیخ عبداللہ کا بھرپور استقبال کیا ۔

متعلقہ عنوان :