پاکستان بنانے میں علما ء و مشائخ کا اہم قردار رہا ہے ‘اب پاکستان کو بچانے میں بھی علماء اپنا قردار ادا کریں

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین صدر آصف زرداری کی پیر سیدعبدالجبار شاہ سوہاوی سے بات چیت

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) سابق صدر پاکستان اور پیپلز پارٹی پالیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بنانے میں علما ء و مشائخ کا اہم قردار رہا ہے ‘اب پاکستان کو بچانے میں بھی علماء اپنا قردار ادا کریں۔ وہ گزشتہ روز یہاں سجادہ نشین دربار عالیہ سوہاوہ پیر سیدعبدالجبار شاہ سوہاوی آزادکشمیرسے ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔

زرداری ہائوس اسلام آباد میںملاقات کے دوران پیر سیدعبدالجبار شاہ سوہاوی سجادہ نشین دربار عالیہ سوہاوہ شریف آزادکشمیر نے آصف علی زرداری کو بتا یا کہ علماء کرام ملک میں امن و امان قائم رکھنے اور لوگوں کو دین اسلام کے اصل راستے پر چلانے کے لئے اپنا بھرپور قردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر سے لے کر پاکستان کے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان سمیت ہر جگہ علماء کرام پاکستان کا تشخص بحال کرنے اور اسلام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے میں علما ء و مشائخ کا اہم قردار رہا ہے اور اب پاکستان کو بچانے میں بھی علماء اپنا قردار ادا کریں۔ آصف علی زردار کا علماء کرام کی خدامات کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کو معرض وجواد لانے میں خانکائوں کے سجادہ نشین حضرات نے بنیاد اور قلیدی کردار اد کیا تھا اب جس مشکل دور سے پاکستان گزر رہا ہے اس کو بچانے کے لئے علماء و مشائخ ہمارا ساتھ دیں اور اپنا مزہبی فریضہ سر انجام دیتے ہوئے دین کی اصل اور آئیڈیل شکل لوگوں کے سامنے رکھیں تاکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت پیغام جائے۔

ملاقات کے دوران دہشت گردی کی سخت مزمت کی گئی اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے سیاسی جماعتوں سے بھرپور تعاوں کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔