پشاور سی ٹی ڈی کی کارروائی ،ْ کالعدم تنظیم کے نام پر بھتہ کا مطالبہ کرنے والے اور بارودی مواد سے حملہ کرنے والے ملزم گرفتار

ہفتہ 24 فروری 2018 14:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے چارسدہ روڈ سے کالعدم تنظیم کے نام پر بھتہ کا مطالبہ کرنے والے اور بارودی مواد سے حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے بھتے کا مطالبہ کرنے والے اور بارودی مواد سے حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتارکرلیا، ملزم کالعدم تنظیم کا نام استعمال کر کے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیتا تھا، پولیس نے چارسدہ روڈ پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :