کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی کو کوچ نے پاکستان سپرلیگ کھیلنے سے روک دیا

ہفتہ 24 فروری 2018 14:43

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی کو کوچ نے پاکستان سپرلیگ کھیلنے سے روک دیا
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ تھری میں گذشتہ دو فائنل کھیلنے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان کی خدمات سے محروم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

19سالہ راشد خان افغانستان کی ٹیم کے ساتھ زمبابوے کے دورے پر ہے جہاں اس نے یکم مارچ سے ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں شرکت کررہی ہے۔ ابتدا ءمیں راشد خان نے پی ایس ایل کے4 میچوں میں شرکت کرنا تھی لیکن افغانستان کے ہیڈ کوچ نے ورلڈ کپ کی اہمیت کے باعث لیگ سپنر کو پی ایس ایل کھیلنے سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے ابھی تک راشد خان کا متبادل نہیں لیا ہے۔ 

متعلقہ عنوان :