سلامتی کونسل میں شامی تنازعے سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ ایک مرتبہ پھر ملتوی

ہفتہ 24 فروری 2018 14:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں طویل مذاکرات کے بعد شامی تنازعے کے حل سے متعلق ایک نئی قرارداد پر ممکنہ رائے شماری کو ملتوی کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو یارک میں سفارتکاروں نے بتایاکہ یہ رائے شماری ہفتہ کے روز ہونا تھی۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق اس قرارداد کا ایسا متن تیار کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، جو روس کے لیے بھی قابل قبول ہو۔ ماسکو کے لیے ایک رعایت کے طور پر اس قرارداد میں یہ بات شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ شام میں آئندہ بھی داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروپوں کے خلاف جنگ کی اجازت ہونی چاہیے۔ یہ ترمیم اقوام متحدہ میں روسی مندوب نے بائیس فروری کو تجویز کی تھی۔

متعلقہ عنوان :