شامی حکومتی فورسز اور باغیوں کے مابین لڑائی میں تیزی،راکٹوں اورمارٹرگولوں سے نئے حملے

ہفتہ 24 فروری 2018 14:40

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء)شامی دارالحکومت دمشق کے مضافات میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر ملکی فورسز کے تیز حملوں کے بعد باغیوں نے دمشق شہر پر راکٹوں اور مارٹر گولوں سے نئے حملے کیے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق باغیوں کے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کیے گئے ان حملوں میں پچیس سے زائد عام شہری ہلاک ہوئے۔ صدر بشارالاسد کی فورسز باغیوں کے زیر قبضہ علاقے مشرقی غوطہ میں بمباری کا سلسلہ ابھی تک جاری رکھے ہوئے ہیں۔ صدر بشار الاسد نے حالیہ برسوں میں ملک کے اہم علاقوں پر تو ایران اور روس کی مدد سے اپنا کنٹرول مضبوط کیا ہے تاہم غوطہ کا علاقہ ابھی تک شامی باغیوں کے قبضے میں ہے۔