عراقی فوج نے کسی بھی فورس کو کرکوک کے نزدیک آنے سے خبردار کر دیا

عراقی فوج شہر کے اطراف میں نزدیک آنے والی کسی بھی فورس کو کچل کر رکھ دے گی،

ہفتہ 24 فروری 2018 14:40

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) عراقی فوج کے سیکنڈ اسپیشل آپریشنز کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل معین السعدی نے داعش تنظیم یا علیحدگی پسندوں (پیشمرگہ فورسز) کو کرکوک شہر کے نزدیک آنے سے خبردار کیا ہے۔ عراقی فوج شہر کے اطراف میں نزدیک آنے والی کسی بھی فورس کو کچل کر رکھ دے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق السعدی نے باور کرایا کہ کرکوک شہر میں سکیورٹی کی صورت حال کنٹرول میں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کرکوک میں داعش کے عناصر کی موجودگی کی تردید کی۔دوسری جانب عراق میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ کا کہنا تھا کہ موصل شہر کو داعش تنظیم سے واپس لینے کے دوران لڑائی میں سیکڑوں بچّے زخمی ہوئے جن کو مناسب طور پر علاج کی سہولت نہیں مل سکی۔مذکورہ بچوں کے اہل خانہ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان بچوں کو مناسب علاج فراہم کیا جائے۔ موصل شہر میں بچوں کی تعداد 8 لاکھ کے قریب ہے۔ یہ تمام بچّے کسی نہ کسی صورت میں طبّی ، جسمانی یا نفسیاتی مسائل سے دوچار ہیں۔

متعلقہ عنوان :