کئی عرب رہنما مارچ، اپریل میں صدر ٹرمپ سے ملیں گے

ایجنڈے میں خلیجی تعاون کونسل کانفرنس ، مشرق وسطیٰ امن صورتحال اوراور ایران جیسے موضوعات شامل

ہفتہ 24 فروری 2018 14:40

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) امریکی حکام نے کہاہے کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ رہنما آئندہ دو ماہ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقاتیں کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ملاقاتیں خلیجی ممالک کے مابین جاری آپس کے تنازعے کے حل کی کوششوں کے طور پر کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں حکام کا کہنا تھاکہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی مارچ اور اپریل میں صدر ٹرمپ سے ملاقاتوں کے لیے دو طرفہ دوروں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

ان ملاقاتوں کے ایجنڈے میں خلیجی تعاون کونسل کی کانفرنس کا انعقاد، مشرق وسطیٰ میں امن اور ایران جیسے موضوعات شامل ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :