افغان مغربی صوبہ فرح میں فوجی اڈے پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملہ میں کم از کم 18 فوجی ہلاک ہو گئے

ہفتہ 24 فروری 2018 14:30

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) افغانستان کے مغربی صوبہ فرح میں افغان فوجی اڈے پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملہ میں کم از کم 18 فوجی ہلاک ہو گئے ۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا نے ہفتہ کو افغان وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیر کے حوالہ سے بتایاکہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے فرح کے ضلع بالا بلوک میں فوجی اڈے پر رات گئے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں 18 فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ۔ ہم نے اس علاقہ میں مزید بھیج دی ہے۔ طالبان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

متعلقہ عنوان :