پارلیمنٹ آئین سے زیادہ مقدم ہے ،ْ پارلیمنٹ کو اپنا حق چھیننا ہوگا ،ْ طلال چوہدری

نیب کے اپنے ہی گواہ نے اس کے ریفرنس کوننگاکرکے رکھ دیا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 24 فروری 2018 14:20

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ پارلیمنٹ آئین سے زیادہ مقدم ہے کیونکہ پارلیمنٹ نے ہی آئین بنایا ،ْپارلیمنٹ کواپناحق چھینناہوگاجبکہ نیب کے اپنے ہی گواہ نے اس کے ریفرنس کوننگاکرکے رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پارلیمنٹ اداروں کی ماں ہے،کبھی کسی ادارے کی توہین نہیں کی تاہم دیگراداروں کو بھی اپنی حدود میں رہناچاہئے۔انہوںنے کہاکہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن اس قدرکا میابی حاصل کریگی اور3 ماہ میں وہ تمام فیصلے اور قوانین ختم کردیگی،جسے عوام نے قبول نہیں کیا اوردوبارہ نواز شریف کووزیراعظم بنائیگی۔

متعلقہ عنوان :