پاکستان نے پروپیگنڈا کرنے پر بھارت کے خلاف شکایت کردی

ایف اے ٹی ایف کے فیصلے سے ہمیں باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا ،ْفیصلہ جون میں سنایا جائے گا ،ْحکام

ہفتہ 24 فروری 2018 14:20

پاکستان نے پروپیگنڈا کرنے پر بھارت کے خلاف شکایت کردی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) پاکستان نے منفی پروپیگنڈا کرنے پر بھارت کے خلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو شکایت کردی ہے۔ پاکستانی وزارت دفاع کے مطابق ایف اے ٹی ایف کے فیصلے سے ہمیں باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا ، ٹاسک فورس کی کارروائی پوشیدہ رکھی جاتی ہے جبکہ ممبران پر اس کارروائی کے حوالے سے تبصرہ کرنے کی ممانعت ہے ،ْایف ایٹی ایف کا فیصلہ جون میں سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف کیا جانے والا پروپیگنڈا جھوٹا نکلا ،ْدنیا بھر میں منی لانڈرنگ پر نظر رکھنے والے ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے کہا کہ اس نے پاکستان کا نام اپنے گرے لسٹ میں شامل نہیں کیا ہے ۔ٹاسک فورس کی کمیونی کیشن منیجر کے مطابق پاکستان کو 3ماہ ملے ہیں تاکہ وہ دہشت گردی کے لیے منی لانڈرنگ روکنے کی خاطر ٹھوس اقدامات کرے اور اگر پاکستان یہ اقدامات نہیں کر پاتا تو پھر اس کے لیے مشکلات ہو سکتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :