عراق سے اعشی جنگجوئوں کی چاربیویاں اور27بچے روس کے حوالے

غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی وجہ سے روس میں ان کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا،عراقی وزارت خارجہ

ہفتہ 24 فروری 2018 13:30

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) عراق نے داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے روسی جنگجوئوں کی چار بیویوں اور 27 بچے روسی حکام کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان عراقی محکمہ خارجہ احمد مہاجوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بے دخل کئے جانے والے افراد کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ۔عراق میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی وجہ سے روس میں ان کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی میڈیا میں یہ خبریں گردش میںتھیں کہ داعش جنگوئوں کی 1500 بیویوں اور بچوں کو حکام نے گرفتار کیا ہے اور ان کی قسمت کے بارے میں ان کے متعلقہ ملکوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :