بیک وقت چار دہشت گرد تنظیموں سے نبردآزما ہیں،ترک وزیراعظم

ہماری فوج کردوں،داعش فیتو اورپی وائے ڈی کے خلاف تنہا جنگ لڑرہی ہے،خطاب

ہفتہ 24 فروری 2018 13:30

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ترکی بیک وقت چاردہشت گرد تنظیموںکیخلاف نبرد آزما دنیا کا واحد ملک ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قصرِ چنکایہ میں خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہماری فوج بیک وقت چار دہشت گرد تنظیموں پی کے کے داعش، فیتو اور پی وائے ڈی کے خلاف تنہا جنگ لڑ رہی ہے۔ اگر فیتو کی 15 جولائی 2016 ء کی ناکام بغاوت کی طرح کا واقعہ کسی دوسرے ملک میں پیش آتا تو یہ اس اقدام سے بہت طرح متاثر ہوتا تاہم ترکی کا ثابت قدمی سے آگے بڑھنا ، ترک قوم کا آزادی کے جذبات سے وابستہ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

متعلقہ عنوان :