روسی حکومت کی بیلا روس کی ڈیری مصنوعات کی درآمد پر عارضی پابندی عائد

ہفتہ 24 فروری 2018 12:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) روس کی حکومت نے بیلا روس کی ڈیری مصنوعات کی درآمد پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی جس کی وجہ ویٹرنری اور سینیٹری قواعد کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے زرعی صنعت کو مانیٹرکرنے والے ادارے ’’ روزلخوزنادزور‘‘ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بیلاروس کی ڈیری مصنوعات میں مسلسل ویٹرنری اور سینیٹری قواعد کی خلاف ورزی ریکارڈ کی جارہی ہے جس کے باعث وہاں سے دودھ سمیت ڈیری مصنوعات کی درآمد پر کل (26 فروری) سے عارضی پابندی لگائی جارہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران بیلاروس کے متعلقہ حکام سے دودھ سمیت ڈیری مصنوعات کے معیار میںبہتری کے لیے بات چیت کا عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :