برطانوی توانائی کمپنی سنٹریکا کا 4 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

ہفتہ 24 فروری 2018 12:50

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) برطانیہ کی توانائی کمپنی ’’ سنٹریکا ‘‘ نے 2020 ء تک اپنے 4 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان کردیا جس کی وجہ امریکا میں ناقص کاروباری کارکردگی کے باعث شرح منافع میں کمی ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ادارے کے اس وقت 33 ہزار ملازمین ہیں جن میں سے 2020 ء کے آخر تک 4 ہزار کو فارغ کرنے کا منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ 2017 ء کے دوران شمالی امریکا میں کمپنی کے کاروبار کی صورتحال مایوس کن رہی جس کے باعث خالص منافع میں17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی چنانچہ مالی مشکلات سے نمٹنے کے لیے ملازمین کی تعداد میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سال کے دوران کمپنی کے صارفین کی تعداد 6 فیصد کم ہوکر 20.34 ملین رہی جو ایک سال قبل 21.72 ملین رہی تھی،شمالی امریکا میں صارفین کی تعداد میں کمی کی شرح 9 فیصد رہی۔سال کے دوران کمپنی کا آپریشنل منافع 17 فیصد کم ہوکر 1.25 ارب پائونڈ سٹرلنگ رہا۔

متعلقہ عنوان :