کینیڈا میں جنوری کے دوران افراط زر کی شرح میں 0.2 فیصد کمی

ہفتہ 24 فروری 2018 12:50

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) کینیڈانے کہا ہے کہ جنوری کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح میں 0.2 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ صارفین کی جانب سے پٹرول اورگاڑیوں کی خریدار میں کمی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ برائے اعداد و شمار کے مطابق جنوری کے دوران ملک میں افراط زر کی شرح 1.7 فیصد رہی جبکہ دسمبر میںیہ 1.9 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔افراط زر کی شرح میںکمی کی اہم وجہ صارفین کی جانب سے پٹرول کی خریداری اور گاڑیوں کی خرید و فروخت میں نسبتا کم دلچسپی ہے۔جنوری کے دوران ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات میں 3.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ایک ماہ قبل پٹرول اور گاڑیوں پر اخراجات کی شرح نسبتا زیادہ رہی تھی۔ماہ کے دوران اشیائے خورک کے نرخوں میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :