مقبوضہ کشمیر ،ْحاجن میں شہریوںکا بھارتی فوج کے آپریشن کیخلاف زبردست احتجاج

ہفتہ 24 فروری 2018 12:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے علاقے حاجن میں لوگوں نے بھارتی فوج کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کیے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوںنے ہفتے کو صبح سویرے حاجن کے شکوردین اور بون محلہ علاقوںکا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی شروع کردی۔ بھارتی فوجی آپریشن کی خبر پھیلتے ہیں علاقے کے لوگ گھروں سے با ہر آئے اور بھارت مخالف مظاہرے شروع کر دیے۔ بھارتی فوجیوںاور پولیس اہلکاروںنے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے جس کے بعد مظاہرین اور فورسز اہلکاروںکے درمیان جھڑپیںشروع ہوگئیں۔قابض فوج بالاخر تلاشی آپریشن ختم کر کے واپس چلی گئی۔