عراق کے مقدس شہر کربلا میں دنیا کا سب سے بڑا شاورمہ تیار کر کے عالمی ریکارڈ قائم

ہفتہ 24 فروری 2018 12:40

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) یوں تو شاورمہ اکثر افراد کو پسند ہوتا ہے لیکن جناب اتنا بڑا شاورمہ شاید ہی کبھی کسی نے دیکھا یا کھایا ہو۔

(جاری ہے)

عدنان ٹارٹن نامی عراقی شخص نے دنیا کا سب سے بڑا شاورمہ بنانے کی ٹھانی اور ماہر چیفس کے ساتھ مل کر گوشت، مختلف ساس اور سبزیوں سے 3 ٹن وزنی شاورمہ تیار کیا اور ورلڈ ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروالیا۔اس ریکارڈ توڑ شاورمہ کو مقدس مقامات پر آنے والے زائرین کی پذیرائی کے لئیتیار کیا گیا جسے 40 ہزار سے زائد زائرین نے کربلا کی جانب پیدل مارچ کے موقع پر تناول کیا ۔