ایران کی دفاعی طاقت سے امریکہ اور اسرائیل واقف ہیں

ہفتہ 24 فروری 2018 12:40

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) ایران کی مسلح افواج کے کمانڈرانچیف کے سینیئر مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کی دفاعی طاقت سے واقف ہیں اور انھیں معلوم ہے کہ وہ ایران کے خلاف جنگ میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

ایران کی مسلح افواج کے کمانڈرانچیف کے سینیئر مشیر میجر جنرل سید یحیی رحیم صفوی نیز صوبہ خوزستان میں اعلی فوجی حکام اور کمانڈروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کو معلوم ہے کہ ایران ، افغانستان اور عراق نہیں ہے اور مسلط کردہ جنگ کے بعد ایران اس حد تک طاقتور ہوا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کو معلوم ہو چکا ہے کہ ایران کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔

میجرجنرل سید یحیی رحیم صفوی نے کہا کہ ایران بڑی علاقائی طاقت ہے اور وہ مغربی ایشیا میں امن و استحکام کو بر قرار کرنے والا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :