رکھوالی کے لیے کینیا میں 30 ہاتھیوں کی نینشل پارک منتقلی

ہاتھیوں کو بیہوش کر کے گردنوں میں نگرانی کرنے والے آلے نصب ،منصبوے پر60کروڑ ڈالر خرجہ

ہفتہ 24 فروری 2018 12:20

بیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2018ء) ہاتھیوں کی رکھوالی کے لیے کینیا میں حکام نے 30 ہاتھیوں کی منتقلی کا آپریشن شروع کیا ہے جس پر 60 لاکھ ڈالر کی لاگت آئے گی۔غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کینیا نے اپنی ریاست نئیری سے 30 ہاتھیوں کی منتقلی کا آپریشن شروع کیا ہے۔ان ہاتھیوں کو بیہوش کر کے ان کی گردنوں میں نگرانی کرنے والے آلے نصب کر کے انھیں ٹرکوں پر لاد کر ٹساوو نیشنل پارک منتقل کیاجا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کینیا میں کئی ہزار ہاتھی ہیں لیکن انھیں شکاریوں سے خطرہ ہے جو ان کے دانتوں کی خاطر انھیں مار دیتے ہیں۔دوسری جانب یہ ہاتھی کسانوں کے لیے نقصان دہ ہیں جو ان کی فصلوں کو کچل دیتے ہیں۔منتقلی سے قبل ہاتھیوں کے خون کا نمونہ لیا جا رہا ہے تاکہ ان کی صحت کی جانچ پڑتال کی جا سکے۔کینیا میں حکام کا ارادہ ہے کہ ہاتھیوں کی رکھوالی کے لیے وہ باڑیں لگائیں گے تاکہ دانتوں کے شکاری ان تک نہ پہنچ سکیں اور نہ ہی ہاتھی انسانی آبادی کے قریب جائیں

متعلقہ عنوان :