سابق ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت اور نیب میں تنائو

نیب لاہور آفس کی سیکیورٹی اور حفاظت کیلئے رینجرز کی ایک اضافی کمپنی تعینات

ہفتہ 24 فروری 2018 12:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی ای) کے سابق ڈائریکٹر جنرل احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) میں تنائو کے تناظر میں نیب لاہور آفس کی سیکیورٹی اور حفاظت کیلئے رینجرز کی ایک اضافی کمپنی تعینات کردی گئی۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق رینجرز کی اضافی کمپنی چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی درخواست پر تعینات کی گئی ہے۔نیب آفس کے باہر گزشتہ شام ہی کو رینجرز اہلکار تعینات کر دیئے گئے تھے، تاہم کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے اور نیب آفس کی حفاظت کیلئے رینجرز کی اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے۔