کویت ، فلپائنی خادمہ کا قاتل لبنان سے گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس ہفتہ 24 فروری 2018 11:18

کویت ، فلپائنی خادمہ کا قاتل لبنان سے گرفتار
کویت سٹی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-24 فروری۔2018ء)  مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت میں فریزر سے ملنے والی فلپائنی خادمہ کا قاتل لبنان میں پکڑا گیا۔ فلپائنی وزیر خارجہ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ لبنانی حکام نے فلپائنی خادمہ کے قتل میں ملوث دو افراد میں سے ایک کو گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کویت کے حی السالمیہ میں واقع ایک اپارٹمنٹ کے ڈیپ فریزر میں فلپائنی خادمہ کی نعش برآمد ہوئی تھی۔

وہ ایک برس سے لاپتہ تھی۔ مقتولہ ایک شامی تارک وطن اور اس کی لبنانی بیوی کے ہاں ملازمہ تھی۔ مالی مقدموں میں ملوث شامی کویت سے ایک سال پہلے فرار ہوگیا تھا۔ فلپائنی وزیر خارجہ نے بتایا کہ لبنانی حکام نے نادر العساف کو گرفتار کیا ہے جس کے ہاں ایک سال پہلے فلپائنی خادمہ ملازمہ تھی۔ اس کی لبنانی بیوی ابھی تک مفرور ہے۔

متعلقہ عنوان :