عراق و شام کی کاروائیوں میں 841 عام شہری مارے گئے، اتحادی قوتوں کا اعتراف

ہفتہ 24 فروری 2018 10:50

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) داعش کے خلاف برسر پیکار امریکہ کی زیر قیادت اتحادی قوتوں نے اعتراف کیا ہے کہ عراق و شام میں اب تک کے حملوں میں 841 عام شہری مارے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک ریڈیو کے مطابق اتحادی افواج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سن 2014 کے آخر سے اب تک اتحادی قوتوں کے حملوں مین 841 عام شہری مارے گئے جبکہ 485 افراد لاپتہ ہوئے۔ اتحادی قوتوں نے گزشتہ مہینے میں اپنے ایک بیان مین 830 عام شہری مارے جانے کا اعلان کیا تھا

متعلقہ عنوان :