واشنگٹن میں گاڑی وائٹ ہاﺅس کی رکاوٹ سے جاٹکرائی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 24 فروری 2018 10:04

واشنگٹن میں گاڑی وائٹ ہاﺅس کی رکاوٹ سے جاٹکرائی
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 فروری۔2018ء) امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں گاڑی وائٹ ہاﺅس کی رکاوٹ سے جاٹکرائی جس کے بعد وائٹ ہاﺅس بند کر دیا گیاجبکہ گاڑی میں سوار خاتون ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاﺅس کے قریب ایک منی وین سیکورٹی رکاوٹ سے ٹکرا گئی جس کے باعث وائٹ ہاﺅس کو بند کر دیا گیا کیوں کہ وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر اور آسٹریلوی وزیراعظم موجود تھے۔

(جاری ہے)

امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی نے وائٹ ہاﺅس کا سیکورٹی حصار نہیں توڑا جبکہ گاڑی میں ایک ہی مسافر سوار تھا۔سیکرٹ سروس کے مطابق گاڑی ٹکرانے کے واقعہ میں کوئی اہل کار زخمی نہیں ہوا۔عینی شاہدین نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم پولیس نے فائرنگ کی اطلاعات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔پولیس اور سیکرٹ سروس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تفتیش جاری ہے جبکہ منی وین کے پچھلے حصے پر امریکی جھنڈا لگا ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :