محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شما ل مشرقی بلوچستان اور کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان

ہفتہ 24 فروری 2018 09:50

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شما ل مشرقی بلوچستان ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شما ل مشرقی بلوچستان اور کوئٹہ، ژوب، قلات ڈویژن، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد،کشمیر اور فاٹا میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں/ گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا تاہم کوئٹہ اور ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ژوب میںپندرہ ملی میٹر، کوئٹہ گیارہ ، نوکنڈی میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آبد، راولپنڈی، لاہور، قصور، وہاڑی، ملتان، سبی، بھکر اور لاڑکانہ سمیت مختلف علاقوں میں کہیں بارش اور کہیں ہلکی بوندا باندی ہوئی ہے جس سے درجہ حرارت میں کمی سے سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ساتھ موسم خوشگوار ہو گیا۔