مسلم لیگ (ن) آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بناء پر کامیابی حاصل کرے گی، ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی

ہفتہ 24 فروری 2018 01:30

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2018ء) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے، آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اپنی کارکردگی کی بناء پر کامیابی حاصل کرے گی، مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور اس نے ملک کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔

وہ جمعہ کو ضلع ایبٹ آباد کی یونین کونسل سیر غربی کے گائوں ملمولہ میں واٹر سپلائی سکیم کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ واٹر سپلائی سکیم پر دو کروڑ 16 لاکھ روپے لاگت آئے گی اور اس سے علاقہ کے 35 سے زائد گائوں کے لوگ مستفید ہوں گے۔ ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہمی کیلئے کوشاں ہے، اس سلسلہ میں ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ آئندہ انتخابات میں اپنی کارکردگی کی بناء پر کامیابی حاصل کرے گی، ۔ مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ سازسی عناصر نے ملک کوغیر مستحکم کرنے اور مایوسی پھیلانے کے سوا کچھ نہیں دیا، اس موقع پر ملک کی معروف سیاسی شخصیت رفیق عباسی نے اپنے جنبہ کے ہمراہ پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :