اہم رہنما کا مسلم لیگ (ن) پر عدم اعتماد کااظہا آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

ہفتہ 24 فروری 2018 00:00

اہم رہنما کا مسلم لیگ (ن) پر عدم اعتماد کااظہا  آئندہ انتخابات میں پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2018ء) دربار عالیہ سلیمانیہ کے سجادہ نشین خواجہ عطا اللہ تونسوی نے مسلم لیگ (ن) پر عدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئے آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔ یہ اعلان انہوںنے گزشتہ روز زرداری ہائوس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عطاء اللہ تونسوی کے ہمراہ مشائخ کا پورا وفد موجود تھا۔ وفد میں پیر سید محمد اکرم شاہ سجادہ نشین گڑھی شریف ، پیر سید سعادت علی شاہ ، پیر ۔۔۔ احمد سجادہ نشین میر شریف ، صاجزادہ قیسر محمود سجادہ نشین سیال ریف ، پیر سید قاسم شاہ سجادہ نشین فتح جنگ ، امیر سید کاظم شاہ سجادہ نشین ملوٹ شریف اور محمد نواز کھرل چشتی اوکاڑہ شامل تھے ۔ وفد نے آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔