شاہد آفریدی حیران کن کیچ پکڑنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈ کا حصہ بن گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 فروری 2018 23:46

شاہد آفریدی حیران کن کیچ پکڑنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈ ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23فروری2018ء ):شاہد آفریدی حیران کن کیچ پکڑنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق پاکسان سپر لیگ کا تیسرا سیزن اپنے پورے آب و تا ب کے ساتھ دبئی میں شروع ہو چکا ہے ۔پی ایس ایل نے مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں ۔مزید یہ کہ پی ایس ایل 3 اب تا کا پہلا سیزن ہے جسے بھارت میں بھی دکھایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل نے بھارت میں بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈز قائم کر دئیے ہیں۔بھارتی شائقین کرکٹ نے پی ایس ایل کو آئی پی ایل سے زیادہ بہتر کرکٹ لیگ قرار دے دیا۔دوسری جانب پاکستان کے سٹار کرکٹر شاہد آفریدی کے حیران کن میچ نے جہاں ایک طرف پاکستانی شائقین کے دل موہ لیے وہیں دوسری طرف بھارتی شائقین بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔سوشل میڈیا پر ٹرینڈز دکھانے والی مستند ویب سائٹ ٹرینڈ ٹوئنٹی فور کے مطابق شاہد آفریدی شاہد آفریدی حیران کن کیچ پکڑنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈ کا حصہ بن گئے۔
شاہد آفریدی حیران کن کیچ پکڑنے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا کے ٹاپ ٹرینڈ ..