بھارتی ماں اور بیٹی نے پولیس میں اپنے ٹوائلٹ چوری کی درخواست جمع کرا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 23 فروری 2018 23:42

بھارتی ماں اور بیٹی نے پولیس میں اپنے ٹوائلٹ چوری کی درخواست جمع کرا ..

بلاس پور، چھتیس گڑھ ، بھارت  کی رہائشی ماں بیٹی نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کی "چوری شدہ" ٹوائلٹس کو بازیاب کرائیں۔ جبکہ ایک مقامی  کارندے کا کہنا ہے کہ وہ ٹوائلٹس درحقیقت صرف "کاغذ" پر ہی تعمیر کی گئیں تھیں نہ کہ زمین پر۔
چھتیس گڑھ گاؤں کے ایک مکان سے ٹوائلٹس "غائب" ہوگئے ہیں اور ایک 70 سالہ خاتون بیلا پٹیل اور اس کی 45 سالہ بیٹی چندا چاہتے ہیں کہ پولیس ان ٹوائلٹس کا جلد از جلد پتہ لگانے میں مدد کرے اور چوری میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

ان کی رہائش بلاس پور کے گاؤں امرپور میں ہے۔ پچھلے ہفتے دو ٹوائلٹس غائب ہونے پر  اس خاتون نے پولیس میں تحریری شکایت جمع کروائی تھی جوکہ سوچھ بھارت ابھیان کے تحت کاغذات کے اندراج کے مطابق تعمیر شدہ تھیں کیونکہ ان کے لیے فنڈ جاری کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

پیندرا اسٹیشن ہاؤس آفیسر اسحاق خلقو کا کہنا ہے کہ اس کیس کے بارے میں تفتیش جاری ہے۔
ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ بیلا اور چندرا کا تعلق انتہائی غریب طبقہ سے ہے جو غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کر رہے ہیں۔

امرپور میں ان کی رہائش  گھر کے دو مختلف حصوں میں ہے۔ علاقے کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ 2015-2016 میں ان ماں بیٹی نے اپنے گھروں میں ٹوائلٹ کی تعمیر کے لیے گاؤں کی پنچایت میں درخواست جمع کروائی تھی۔ گاؤں کے تمام  درخواستیں پیندرا میں جنپڑ پنچایت کو تصدیق کے لیے پہنچا دی گئیں جو کہ منظور ہوگئیں۔ اس کے باوجود گاؤں کے لوگوں کے مطابق جب ایک سال تک کام کا آغاز نہ کیا گیا تو بیلا اور چندرا نے گزشتہ ماہ جنپڑ پنچایت تک رسائی حاصل کی تاکہ کام کی موجودہ رفتار کے بارے میں دریافت کیا جا سکے۔

پنچایت کے سربراہان سے یہ جان کر ان کی حیرت دوچند ہو گئی کہ ٹوائلٹس تو درحقیقت پہلے ہی تعمیر کیے جا چکے ہیں۔
ایک مقامی کارندے سریندر پٹیل نے حقیقت حال سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ امرپور میں کلین انڈیا مشن کے تحت ٹوائلٹس کی تعمیر کے دوران بے ضابطگیاں پائی  گئی ہیں۔ نہ صرف یہ ماں بیٹی بلکہ دیگر دوسرے کئی افراد بھی اس کرپشن کا شکار ہوئے ہیں۔ ان کے گھروں میں تعمیر ہونے والی ٹوائلٹس کے لیے فنڈ کی ادائیگی بھی کی گئی تھی لیکن ٹوائلٹس کی تعمیر صرف  کاغذات میں ظاہر کی گئی، زمین پر کوئی ٹوائلٹ تعمیر نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :