سرفراز احمد نے پاکستانی کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز میں شمولیت کی مخالفت کر دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 23 فروری 2018 23:20

سرفراز احمد نے پاکستانی کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز میں شمولیت کی مخالفت ..
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 23فروری2018ء ):سرفراز احمد نے پاکستانی کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز میں شمولیت کی مخالفت کر دی۔سرفراز کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز میں شمولیت کو کنٹرول کرنا ضروری ہو گیا ۔تفصیلات کے مطابق آج پی ایس ایل 3 کے دوسرے مقابلے میں کراچی کنگ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 19 رنز سے شکست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل اب ٹلینٹ کی فیکٹری بن چکی ہے جس میں نیا ٹیلنٹ پالش ہو کر سامنے آ رہا ہے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اب آگے بہت سی اہم سیریز اور کرکٹ آنے والی ہے ۔ایسے حالات میں قومی کھلاڑیوں کی غیر ملکی لیگز میں شمولیت کو کنٹرول کرنا ضروری ہو گیا ۔