ریلویز نے کمرشل ٹرانسپورٹیشن ، مکینیکل انجینئرنگ ، سول انجینئرنگ کے گریڈ 19اور 20کے افسران کی ترقی کے احکامات جاری

جمعہ 23 فروری 2018 23:20

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)پاکستان ریلویز نے کمرشل ٹرانسپورٹیشن ، مکینیکل انجینئرنگ ، سول انجینئرنگ کے گریڈ 19اور 20کے افسران کی ترقی کے احکامات جاری کر دئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمرشل ٹریفک گروپ کے گریڈ 20کے آفیسر عبدالحمید رازی ، زبیر شفیع غوری، ظفر زمان رانجھا ، مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرمحمدطاہر ، دوست علی لغاری کو گریڈ 21میں ترقی دیدی گئی ہے۔

جبکہ سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 19کے آفیسر سید منور شاہ ، عامر نثار چوہدری ، پرویز ارشد ، مکینیکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے آفیسر عبدالمالک ، کمرشل ٹرانسپورٹیشن گروپ کے آفیسر سفیان سرفراز ڈوگر ، وقار احمدشاہد ، نوید مبشر چوہدری ، آغاوسیم احمد ، محمدحنیف گل اور ہارون رشید محمد کو گریڈ 20میں ترقی دے دیدی گئی ہے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔