ڈی پی او رحیم یارخان نے تین متوفی کانسٹیبلان کے والد اور بیوگان کیلئے 18 لاکھ روپے فنڈ جاری کردیئے

جمعہ 23 فروری 2018 23:11

رحیم یارخان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ڈی پی او ڈاکٹر ذیشان اصغر نے تین متوفی کانسٹیبلان کے والد اور بیوگان کے لئے 18 لاکھ روپے کے فنڈ جاری کر دئیے ۔ بیمار کانسٹیبل کو بھی 27 ہزار کی رقم جاری ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ڈی پی او ذیشان اصغر کے متوفی کانسٹیبلان سرفراز احمد اور شوکت علی کی بیوگان کنزہ بی بی اور لبنی کوفی کس 6 لاکھ روپے اور مرحوم کانسٹیبل عمران سلیم کے والد محمد سلیم کو بھی چھ لاکھ روپے کی امدادی رقوم جاری کر دیں ۔ اس موقع پر کانسٹیبل مشتاق احمد کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں اسے ستائیس ہزار 375 پر روپے کی رقم دی گئی ۔