طلباء وطالبات اپنے کالج کانام روشن کررہے ہیں۔پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج

جمعہ 23 فروری 2018 23:11

رحیم یارخان۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) پرنسپل شیخ زیدمیڈیکل کالج رحیم یارخان پروفیسر ڈاکٹر مبارک علی چوہدری نے کہاہے کہ میڈیکل کالج کے طلباء وطالبات جس طرح اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اورکالج کانام روشن کررہے ہیں اسی طرح سپورٹس میں بھی طلباء وطالبات اپنے کالج کانام روشن کررہے ہیں اوربہترین سپورٹس سپرٹ کامظاہرہ کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوںنے میڈیکل کالج کے سپورٹس گالامیں فرسٹ ائیراورفائنل ائیرکے طلباء میں ہونے والے فٹ بال میچ کے اختتام پرکیا، انہوں نے کہاکہ سپورٹس گالامیں جس طرح طلباء وطالبات نے نظم ونسق کوبرقراررکھاہے اس پرمیں طلباء وطالبات اوراتنظامیہ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں۔

(جاری ہے)

فرسٹ اورفائنل ائیرکی ٹیمیوںکے درمیان میچ دو، دوگول سے برابررہا، فیصلہ پلینٹی ککس پرہواجس میں فرسٹ ائیرکی ٹیم نے ایک کے مقابلہ میں چارگول سے فائنل ائیرشکست دے کرمیچ جیت لیا ۔